این آر آئی

حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کوہیر منڈل میں بی آر ایس پارٹی کا آتما سمیلن پروگرام کا انعقاد مقامی رکن اسمبلی و رکن پارلیمان کی شرکت، 

کوہیر- 13 مئی (اردو لیکس) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر میں آج بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل کا آتما سمیلن پروگرام کا انعقاد کے – نرسمہلو یادو صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل و عبدالوحید بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن صدر کی صدارت میں ایس ایس فنکشن ہال کوہیر میں عمل میں آیا،

اس پروگرام میں رکن اسمبلی ظہیرآباد کے۔ مانک راو و رکن پارلیمان ظہیرآباد بی۔ بی پاٹل کے علاوہ دیگر بی آر ایس پارٹی قائدین نے شرکت کی،

اس موقع پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کارکنان و قائدین ایک خاندان کی طرح ہے، اور گذشتہ کی طرح آئندہ انتخابات میں تمام قائدین و کارکنان متفقہ طور پر پارٹی کی شاندار کامیابی کے لیے کام کریں، اور انھوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے محنت کرنے والوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاۓ گا،

رکن پارلیمان ظہیر آبادبی بی پاٹل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راو ریاست کی عوام کے دیرانہ خوابوں کو پورا کر رہے ہیں، حکومت تلنگانہ کی جانب سے بچہ کی پیدائش لیکر ضعیف العمر حضرات تک اسکیمات سے مستفید کروا رہی ہے، چیف منسٹر کے – چندر شیکھر راو اپنے انتخا بی منشور میں کیۓ گئے وعدوں کے علاوہ عوام کی خواہشات کے مطابق نئے نئے اسکیمات کو روبہ عمل لا رہے ہے،

اس موقع پر ان کے علاوہ محمد تنویر ریاستی اقلیتی کمیش کے رکن، شیو کمار ڈی سی ایم ایس متحدہ ضلع میدک اور نمائندہ سرپنچ کوہیر شیخ جاوید نے بھی مخاطب کیا، اور اس پروگرام میں نظامت کے فرائض ایم۔ پی ۔ ٹی ۔ سی کوہیر حنان جاوید نے ادا کئے،

اس موقع پر اما کانت پاٹل سی ڈی سی چیرمین، پینٹا ریڈی آتما کمیٹی چیرمین، ایم – اے کلیم یوتھ لیڈر، جلیل احمد آتما کمیٹی ڈئریکٹر، سبھاش ریڈی، گووردھن ریڈی، سمپت کمار، سندیپ، محمد یوسف پٹیل، محمد سلیم، محمد فیصل، انصار، عمران کوہیری، اسلم زید، واجد زبیح، سید رائیس کے علاوہ کوہیر منڈل سرپنچوں، ایم پی ٹی سیس بی آر ایس پارٹی قائدین و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button