جرائم و حادثات

کورٹلہ میں دلخراش سڑک حادثہ _ شوہر ہلاک، بیوی زخمی

کورٹلہ _ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں شوہر ہلاک اور بیوی زخمی ہوگئی ۔یہ حادثہ کورٹلہ نئے بس اسٹینڈ کے قریب امبیڈکر چوک پر  پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کورٹلہ منڈل کے تھمایاپلے گاؤں کا 33 سالہ سورا بھیمیا اور اس کی بیوی پریملاتا  کورٹلہ میں مزدوری کا کام کرتے ہیں آج دونوں شوہر بیوی موٹر بائیک پر کام پر کورٹلہ آئے تھے اور کام کے مقام پر جانے  کے دوران ایک لاری نے ان کی بائیک کو روند ڈالا  جس کے نتیجہ میں بھیمیا لاری کے ٹائر کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا ۔ حادثہ اتنا دلخراش تھا بھیمیا کے جسم کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ جبکہ اس کی بیوی پریملاتا شدید زخمی ہوگئی ۔جس کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا

اس جوڑے کو   تین بیٹے ہیں کورٹلہ سی آئی پروین کمار نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button