جرائم و حادثات

بیوہ خاتون اور اس کے گھر والوں نے ایک نوجوان کو سرعام پیٹ پیٹ کر قتل کردیا _ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں دل دہلانے والا واقعہ _ ویڈیو دیکھیں

منچریال _ 25 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے منچریال ضلع میں  ایک نوجوان کی دل دہلانے والے قتل کی  واردات پیش آئی ۔ محبت کے نام پر ایک بیوہ کو ہراساں کرنے والے مہیش نامی نوجوان کو بیوہ اور اس کے گھر والوں نے برسرعام سڑک پر پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ منچریال ضلع کے جے پور منڈل کے اندرم گاؤں میں دن دہاڑے پیش آیا ۔

جب مہیش پر بیوہ خاتون اور اس کے گھر والے حملہ کررہے تھے اس وقت سڑک پر جانے والے راہگیر اور اطراف کے علاقوں کے عوام سب تماشا دیکھ رہے تھے لیکن کوئی بھی انھیں روکنے کے لیے آگے نہیں آیا۔

بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ  مہیش اسی گاوں کی ایک لڑکی سے چند سال قبل محبت کرتا تھا اور اس لڑکی کی شادی دوسرے شخص کے ساتھ ہوگئی ۔اور وہ اپنے سسرالی گاوں میں رہنے لگی ۔ اس کے بعد سے مہیش خاتون کو ہراساں کررہا تھا دوسرے شخص سے شادی کرنے پر برہم ہو کر مہیش نے اس لڑکی کے چند تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کئے ۔ جس کو دیکھنے کے بعد خاتون کے شوہر نے بےعزتی محسوس کرتے ہوئے ایک سال قبل خودکشی کرلی تھی

شوہر کی خودکشی کے بعد خاتون اپنے والدین کے پاس آگئی اس کے بعد بھی مہیش اسے روزآنہ تنگ کرتا تھا کئی بار پولیس اسٹیشن میں  مہیش کے خلاف شکایت بھی کی گئی لیکن اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مہیش کے اپنے حرکتوں سے باز نہ آنے کی وجہ سے برداشت نہ کرتے ہوئے بیوہ خاتون نے  نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر سڑک پر ہی مہیش کو پکڑ لیا جو گاڑی پر سوار تھا اسے پہلے کافی زد و کوب کیا گیا بعد میں وزنی  پتھر سے مار مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button