انٹر نیشنل

عید کا چاند جمعرات کو دیکھا جائے: سعودی سپریم کورٹ 

 ریاض ۔ کے این واصف

سعودی سپریم کورٹ نے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو 29 واں روزہ ہے اور سنت پر عمل کرتے ہوئے عید کا چاند دیکھا جائے۔‘

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق جمعرات یکم رمضان 23 مارچ کو تھی، اس اعتبار سے جمعرات 20 اپریل کو 29 رمضان ہے۔‘’رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کے علاوہ شہریوں کو چاہیے کہ رویت کے ممکنہ مقامات پر جاکر چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔‘

’جس کسی کو بھی مذکورہ دن چاند نظر آجائے تو اسے چاہیے کہ وہ قریبی عدالت جاکر اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔‘درین اثنا ماہر فلکیات اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا ہے کہ جمعرات کو عید کا چاند 24 منٹ تک افق میں رہے گا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ بات صحیح نہیں ہے کہ جمعرات کو چاند کا نظر آنا ممکن نہیں‘۔’فلکی حساب سے چاند سورج غروب ہونے کے بعد 24 منٹ تک افق پر رہے گا جس کا مطلب ہے کہ اگر مطلع صاف ہوا تو ہلال دیکھا جاسکتا ہے‘۔’یہ بات صحیح ہے کہ جمعرات کو بعض ممالک میں سورج گرہن ہوگا جہاں چاند کا دیکھنا ممکن نہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button