اسپشل اسٹوری

نصف صدی سے زائد تک غسل نہ کرنے والے ڈرٹی میان کا نہانے کے بعد انتقال

نئی دہلی: کئی دہائیوں سے غسل نہ کرنے والے ایرانی شخص آمو حاجی کا 94 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ نصف صدی سے بھی زیادہ عرصہ تک نہانے دھونے سے گریز کرنے کی وجہہ سے انھیں ڈرٹی میان کے نام سے جانا جاتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حاجی نے نصف صدی سے بھی زیادہ عرصے سے نہ تو غسل کیا تھا اور نہ ہی کبھی صابن کا استعمال کیا تھا۔ وہ تنہا زندگی گزارتے تھے۔ وہ بیمارہوجانے کے امکانی خوف سے نہانے سے پرہیز کیا کرتے تھے چند دن قبل گاوں والوں نے زبردستی انھیں نہلایا،نہلانے کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی اوراتوارکے دن انکا انتقال ہوگیا، وہ جنوبی صوبہ فارس میں رہتے تھے، ایران کے جنوبی صوبہ فارس کے ایک گاؤں دیجگاہ میں ان کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button