انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کپ کرکٹ، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار کامیابی _ محمد شامی کا شاندار مظاہرہ

حیدرآباد _ 22 اکٹوبر ( اردو لیکس ڈیسک) دھرما شالہ میں اتوار کو ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا کر  ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں جیت اپنے نام کر لی۔ وراٹ کوہلی نے شاندار 95 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ محمد شامی نے 5 وکٹ حاصل کیے۔ 274 رنز کے ہدف کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کی طرف سے دیا گیا ہدف 48 اوورز میں حاصل کر لیا۔

 

وراٹ کوہلی نے 104 گیندوں پر 95 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ روہت شرما نے 46، رویندر جڈیجہ نے 39 اور کے ایل راہل نے 33 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں

 

۔ٹاس ہارنے اور پہلے بیٹنگ کرنے والی نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل (130) نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے محمد شامی نے 5 وکٹیں لے کر خود کو درست ثابت کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button