نیشنل

سرکاری اسکول میں طلبہ نے ادا کی جمعہ کی نماز _ پرنسپل معطل

لکھنو _ 22 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کے پرنسپل کو اسکول کے احاطے میں طلباء کے ایک گروپ کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر معطل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا اور سوشل میڈیا پر نماز کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پرنسپل کو ہفتہ کو معطل کر دیا گیا

ایک ضلعی سطح کے تعلیمی افسر نے کہا کہ اسکول کے احاطے میں نماز پڑھنا محکمانہ ہدایات کے خلاف ہے

یہ کارروائی ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کی گئی جب مبینہ طور پر اسکول کے  میں طلبہ کے ایک گروپ کو نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

لکھنؤ بنیادی شکشا ادھیکاری  ارون کمار نے کہا کہ ’’کچھ بچوں نے جمعہ کے روز پرائمری اسکول نیپئر روڈ، بیسک شکشا نگر ایریا-4، لکھنؤ میں نماز پڑھی جو کہ محکمہ تعلیم کی ہدایات کے خلاف ہے۔ اسکول کے دیگر اساتذہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے

 

سٹی ایریا زون-4 لکھنؤ کے بلاک ایجوکیشن آفیسر دنیش کٹیار کے ذریعہ کی گئی اس معاملے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کچھ بچوں نے اسکول کے احاطے میں نماز پڑھی تھی۔

 

تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسکول کی پرنسپل بیگم  میراں یادو کو اتر پردیش گورنمنٹ سرونٹ (ڈسپلن اینڈ اپیل) رولز 1999 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا

 

بی ایس اے نے کہا کہ اس کے علاوہ، اسکول کے دیگر اساتذہ – تہزیب فاطمہ اور ممتا مشرا – کو بھی ایک الگ سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button