نیشنل

پھولوں کا ہار پہنانے کے بہانے کانگریس امیدوار کنہیا کمار پر حملہ: ویڈیو وائرل

نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی کے شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے امیدوار کنہیا کمار پر پھولوں کا ہار پہنانے کے بہانے حملہ کیا گیا۔ عام آدمی پارٹی کونسلر چھایا شرمانے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق کل شام تقریبا سات بجے اس سلسلے میں شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ سوامی سبرا منیم بھون عام آدمی پارٹی کے دفتر کے پاس پیش آیا۔ کنہیا کمار ایک اجلاس میں شریک تھے اور چھایا شرما اس اجلاس کی آرگنائزر تھیں، اجلاس کے بعد وہ کنہیا کمار کو چھوڑنے کے لیے آئیں اس دوران کچھ لوگ آئے اور انہوں نے کنہیا کمار پر پھولوں کا ہار پہنانے کے بہانے حملہ کر دیا اور ان پر سیاہی پھینکی گئی، جب چھایا شرمانے بیج بچاؤ کی کوشش کی تو ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور دھمکیاں بھی دی گئیں

 

کانگریس قائدپپو یادو نے اس واقعہ کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ دہلی میں انتخابی مہم کے دوران کنہیا کمار پر حملہ کر کے بی جے پی نے اپنی قبر کھود لی ہے، کانگریس قائد ریتو چودھری کا کہنا ہے کہ منوج دیواری اور بی جے پی کے کچھ غنڈوں نے کنہیا کمار پر حملہ کیا ہے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button