تلنگانہ

چادرگھاٹ اورموسیٰ رام باغ بریج کی جگہہ موسیٰ ندی پربنیں گے ایسے ہائی لیول پل

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چادرگھاٹ کازوے بریج اورموسیٰ رام باغ برج کی جگہہ موسیٰ ندی پرہائی لیول یعنی اونچے پل بنانے کیلئے جی ایچ ایم سی حکام کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ موجودہ پلوں کی جگہہ یہاں دو نئے اونچے پل بنائے جائیں گے۔ اس کیلئے منصوبہ تیارکیا گیا ہے۔

جی ایچ ایم سی کے پراجکٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام کی نگرانی میں پلوں کے نمونے تیارکئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ موسیٰ رام باغ اورچادرگھاٹ کازوے بریج گزشتہ موسم برسات میں زبردست بارش کی وجہہ سے زیرآب آگئے تھے ان پلوں کے اوپرسے بارش کا پانی بہہ رہا تھا جس کی وجہہ سے آس پاس کی بستیوں کے ندی سے متصل مکانات میں پانی داخل ہوگیا تھا۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت نے یہاں نئے پلوں کی تعمیرکو منظوری دے دی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button