تلنگانہ

بی جے پی حکومت  دستور و سیکولرزم کو خطرے میں ڈال دیا : سابق مئیر نظام آباد و سینئر کانگریس قائد  ڈی سنجے کی پریس کانفرنس  

بی جے پی حکومت  دستور و سیکولرزم کو خطرے میں ڈال رکھا اقتدار میں رہنے کے لئے بی جے پی بھگوان رام اور مذہب کا استعمال کررہی ہے ‌ کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی ‌کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل

‌ سابق فرسٹ مئیر ضلع سینئر کانگریس قائد  ڈی سنجے کی پریس کانفرنس

 

نظام آباد 24/اپریل (اردو لیکس) ضلع سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و فرسٹ مئیر نظام آباد ڈی سنجے نے آج دوپہر منور کاپو سنگم کانفرنس ہال منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک انتہائی سنگین اور افرا تفری کے ماحول سے گزر رہا ہے. گذشتہ 10 سالوں میں ملک کی برسراقتدار بی جے پی حکومت و اسی ہمنوا تنظیموں نے ملک کے دستور اور سیکولرازم کو خطرہ میں ڈال رکھا ہے. ڈی سنجے نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں میں ملک کے اندر مہنگائی و بے روزگاری کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوا. بی جے پی مرکزی حکومت وزیر اعظم نریندرمودی ملک سے مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کے بجائے ملک کی شناخت گنگا جمنا تہذیب کی روایت کو ہی ختم کرنا چاہتے ہیں.

 

انھوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار پر قابض رہنے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھگوان رام اور مذہب کا استعمال کررہے ہیں. جو ملک کی سالمیت اور سیکولرازم کی برقراری کیلئے سنگین خطرہ ہے. بی جے پی اور اسکی ہمنوا تنظیموں کے اس ایجنڈے کے خلاف کانگریس پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے ملک بھر میں بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا. ملک کے 90 فیصد تمام طبقات کی عوام نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا استقبال کیا. ملک سے ایسی فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف راہل گاندھی آج بھی نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں. انھوں نے کہا کہ بی جے پی اور دیگر ایسی ہی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے نظام آباد رکن پارلیمنٹ ڈی اروند مقامی سطح پر اپنی اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں.

 

انھوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں ملک بالخصوص متحدہ ریاست کی مثالی ترقی ہوئی. لیکن گذشتہ 10 سالوں میں سابقہ برسراقتدار ریاستی حکومت تلنگانہ بی آر یس و سابقہ چیف منسٹر کے چندر شھیکر راو اور انکے افراد خاندان نے مرکزی حکومت و بی جے پی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سنہرے تلنگانہ کو تاریکی تلنگانہ بنادیا. کے سی آر نے تلنگانہ کی ترقی و خوش حالی کے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے برخلاف اس کے تلنگانہ کو مقروض بنادیا. انھوں نے کہا تلنگانہ کی موجودہ کانگریس پارٹی حکومت و چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے راہل گاندھی کے فارمولے پر عمل پیرا رہتے ہوئے مثالی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات و منصوبوں کا آغاز کرچکے ہیں. تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی 6 عوامی گارنٹی اسکیمات کے ذریعے ریاست کے تمام طبقات بشمول اقلیتوں کی ترقی و خوش حالی کے اقدامات کا آغاز کیا جاچکا ہیں جس میں کسانوں کی فلاح و بہود. خواتین کو خود کفیل بنانے. نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی. ضیف العمر افراد کیلئے وظائف. غریب عوام کو بہتر علاج کی غرض سے آروگیہ شری اسکیم. بے گھر افراد کو ہاوزنگ لون کے علاوہ تلنگانہ کی عوام کیلئے کانگریس پارٹی سینکڑوں سوغات و ترقیاتی منصوبوں پر عمل کا آغاز کردیا گیا ہے.

 

انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک بھر میں اسی طرز پر ملک کی ترقی و عوام کی خوشحالی کیلئے ترقیاتی اقدامات و منصوبوں پر عمل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے. انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ان ترقیاتی اقدامات و منصوبوں سے عوام کو محروم رکھنے کیلئے بی جے پی اور اسکے قائدین نفرت کی سیاست کے ذریعے اقتدار پر برقرار رہنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے. انھوں نے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے کسانوں کو کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ڈی اروند نظام آباد کی ترقی و خوش حالی کے ایک فیصد بھی کام نہیں کیا. صرف جھوٹے وعدے اور دلفریب اعلانات کے ذریعے نظام آباد کی عوام کو دھوکہ دیا.

انھوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی اقتدار کے حصول کیلئے بھگوان رام اور مذہبی منافرت کا سہارا لے رہی ہے. جو ملک کی سالمیت اور سیکولرازم کے لیے انتہائی سنگین خطرہ ہے. انھوں نے کانگریس سے پارٹی حلقہ پارلیمان نظام آباد کے امیدوار ٹی جیون ریڈی کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے تمام طبقات کی عوام سے اپیل کی. ڈی سنجے نے کہا کہ جیون ریڈی ایک سیکولر ازم کے علمبردار اور دیرینہ سیاسی تجربہ کار ترقی پسند لیڈر کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں. نظام آباد کی مثالی ترقی و کسانوں کی فلاح و بہود کیلئے جیون ریڈی کو کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے. ڈی سنجے نے کہا کہ کانگریس پارٹی دور حکومت میں نظام آباد شہر کے سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و سابقہ صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس نے شہر کی ترقی و خوش حالی میں نمایاں کردار ادا کیا.

 

انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں نظام آباد کو مثالی ترقی کے ذریعے ترقی یافتہ شہروں میں شامل کیے جانے کا کانگریس پارٹی و چیف منسٹر اے ریونت ریڈی منصوبہ رکھتے ہیں. نظام آباد میں اسپورٹس کو فروغ دینے کیلئے اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا. مزید کہا کہ ملک کو موجودہ حالات سے بچانے اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر اقتدار پر قابض ہونے کا منصوبہ بنانے والی طاقتوں اور اسکی ہمنوا مرکزی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے تمام طبقات کی عوام کانگریس پارٹی اور اسکے مقامی امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کی.ڈی سنجے نے صحافیوں کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات پر بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button