جنرل نیوز

نظام آباد میں مسلمانوں سے کئے گئے اعلانات پر عمل آوری وقت کا اہم تقاضہ: سابق صدر ضلع مجلس و ڈیٹی میئر یم اے فہیم

نظام آباد میں مسلمانوں سے کئے گئے اعلانات پر عمل آوری وقت کا اہم تقاضہ کھوجہ کالونی گراونڈ پر منی حج ہاوز کی تعمیر بہترین اقدام ہوگا سابقہ صدر ضلع مجلس و ڈیٹی میئر یم اے فہیم

 

نظام آباد 6/ جون (اردو لیکس )سابقہ صدر ضلع مجلس نظام آباد و ڈپٹی میئر بلدیہ یم اے فہیم نے نظام آباد شہر میں منی حج ہاوز ، پلے گراونڈ مسلم قبرستان اور اوپن جم کے قیام کیلئے جلد از جلد اراضی مختص کرتے ہوئے فوری طور پر تعمیری کام کا آغاز کرنے کا نظام آباد ضلع انتظامیہ و نظام آباد اربن یم یل اے مسٹر بیگالا گنیش گپتا سے پر زور مطالبہ کیا اور اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ اب خوش کن اعلانات کے بجائے عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے سابقہ صدر ضلع مجلس و ڈپٹی میئر یم اے فہیم نے موجودہ برسر اقتدار حکومت کے (9 ) سالہ دور میں کوئی بھی ایسا تاریخی کا رنامہ انجام نہیں دیا گیا

 

جس سے مسلمانوں کو فائدہ ہوا ہو یا نظام آباد کے مسلمانوں سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے ہوں انہوں نے کہا کہ منی حج ہاوز ، مسلم میٹر نیٹی نرسنگ ہوم ،مسلم قبرستان کیلئے اراضی ، مسلمانوں کیلئے شادی خانہ کی تعمیر، گورنمنٹ گرلز جونئیر کالج کا قیام ہر

 

ایک مسلم تنظیم کو ایک ایک ایکڑ اراضی مختص کرنے اور ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کے اعلانات ہی کئے گئے جو( 9) سال گزرنے کے باوجود زیر التواء ہی رہ گئے سابقہ ڈپٹی میئر یم اے فہیم نے نظام آباد شہر میں مسلم گنجان آبادی والے علاقے میں ہی منی حج ہاوز کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھوجہ کالونی کے کھلے میدان جو سرکاری اراضی ہے پر منی حج ہاوز تعمیر کیا جا سکتا اس میدان کے چاروں طرف کشادہ سڑکیں اور مسلم عازمین حج کیلئے کافی سہولت کا باعث بنے گا اسی طرح سے بودھن روڈ سے متصل سی یم روڈ کے داخلے کے سیدھے جانب بھی کافی کشادہ اراضی ہے

 

جس کے اطراف آٹو نگر کے چاروں طرف سٹرکیں موجود ہیں جو سرکاری طور پر محفوظ کر دی گئی ہے منی حج ہاوز کی تعمیر کیلئے مناسب رہے گا شہر سے دور مضافاتی علاقے میں منی حج ہاوز کی تعمیر بے فیض رہیگا اور عازمین حج و منتظمین کیلئے سوائے دشواری و پریشانیوں کا باعث رہے گا سابقہ صدر ضلع مجلس و ڈپٹی میئر بلدیہ یم اے فہیم نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں جاریہ سال کے اختتام تک کسی بھی وقت اسمبلی کے انتخابات کا اعلان و نوٹیفیکشن جاری ہونگے

 

جس کے پیش نظر فوری طور پر کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کرتے ہوئے کام کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے ورنہ اس طرح کے دھوکہ دینے والے خوش کن اعلانات آئیندہ انتخابی مہم کا حصہ بن کر دوبارہ مسلمانوں کو بیوقوف و گمراہ کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے رہیں گے جس کا خمیازہ خود مسلمانوں کو بھگتنا پڑے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button