جرائم و حادثات

حیدرآباد ایرپورٹ پر ایک کروڑ روپے کا سونا پکڑا گیا _ دو مسافر گرفتار

حیدرآباد _ 6 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر غیر قانونی طورپر سونے کی اسمگلنگ کرنے والے دو مسافرین کو کسٹم اینڈ ویجلنس کے عہدیداروں نے پکڑلیا۔دبئی سے حیدرآباد پہنچے ان مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران اس سونے کا پتہ چلاجو پیسٹ کی شکل میں کیپسول میں یہاں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی

 

تاہم عہدیداروں کی چوکسی کے سبب اس کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیاگیا۔ضبط شدہ سونے کی مالیت تقریبا ایک کروڑ5لاکھ روپئے ہے۔کسٹم کے حکام نے دو مسافرین کو پکڑلیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران حیدرآباد ایرپورٹ پر کروڑوں روپے کا سونا پکڑلیا گیا ۔اس کے باوجود سونے کی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری

متعلقہ خبریں

Back to top button