جنرل نیوز

تلنگانہ حکومت کی تعلیمی وفلاحی اسکیمات قابل فخر ہے ، ان سے استفادہ کریں : طارق انصاری چیرمین مائناریٹی کمیشن کاخطاب 

تفصیلی رپورٹ از

عبدالقیوم شاکرالقاسمی

جنرل سکریٹری جمعیة علماء

ضلع نظام آباد

9505057866

 

شہر نظام آباد میں تبارک ہای اسکول پرمنعقدہ جونیرلکچرزکے لےء منعقدہ مفت کوچنگ سنٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے چیرمین طارق انصاری نے کہاکہ حوصلہ محنت اورلگن ہر ترقی کے طالب انسان کے لےء لازم ہے انتھک جدوجہد اورذاتی مطالعہ سے انسان تعلیمی میدان میں یقینا ترقی حاصل کرسکتاہے صرف زبانی جمع خرچ یا مختصرمعلومات رکھ لینے سے ترقی کاخواب خواب ہی رہے گا

ہمیں عملی میدان میں آنے کی ضرورت ہے حکومت تلنگانہ مائناریٹی بطورخاص مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دورکرنے کے لےء مختلف اسکیمات جاری کرتی آرہی ہے عوام الناس کو چاہیے کہ اس سے استفادہ کریں جہدمسلسل اورعمل پیہم ہی سے انسان ہرمیدان میں ترقی کے زینے عبورکرسکتاہے اس موقع پر طارق انصاری نے اپنی ذاتی زندگی کاحوالہ دیتے ہوے کہاکہ گذشتہ 20سال سے لگاتارمیں بھی مجاہدات کی زندگی گذارکریہاں تک پہونچا تحریک تلنگانہ میں اسی جدوجہد سے کام کیا جیلوں کی صعوبتوں کو برداشت کیاتب کہیں جاکر جناب سی ایم کے سی آر صاحب نے کرم فرمای کامعاملہ کیا اوراللہ کے فضل سے میں اس عظیم منصب پرفائز ہوں جس پر میں اللہ تعالی کاشکر اداکرتے ہوے ممنون ومشکور ہوں سی ایم صاحب کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اورمنصب سے نوازا مزید اپنے خطاب کو جاری رکھتےہوے کہا کہ یہاں آپ کو مفت کوچنگ دینے کے لےء جو اساتذہ اپنا وقت دے رہے ہیں ان کی قدرکریں اوروقت کی پابندی کے ساتھ پورےعزم وحوصلہ سے محنت کریں اورخوب استفادہ کریں

 

انھوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے مزید اسکیمات سامنے آتی رہیں گی اوراس حوالہ سے جوخدمت آپ مجھ سے لے سکتے ہیں وہ لیں میں اپنی وسعت بھر آپ لوگوں کا تعاون کرنے سے گریز نہیں کروں گا جہاں تک میں اپنی بات اورمطالبات کو پہونچاسکتاہوں پہونچاوں گا ۔۔صدراجلاس الحاج نصیر الدین موظف لکچرارنے تمام ہی لوگوں کے حوصلوں کو مہمیز کرتے ہوے ابھاراکہ محنت کرنے سے کبھی پیچھے نہ رہیں اگر خواتین تعلیم یافتہ رہیں گی تو نسلیں بھی تعلیم یافتہ ہوں گی آج ہم مسلمانوں کا تعلیمی معیارگھٹتاجارہاہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہیکہ ہم لوگ صرف تنقیدوں پر توجہ دیتے ہیں محنت کرنے میں پیچھے رہتے ہیں

 

آپ اچھے سے اچھے محنت کریں عمدہ نمبرات لانے کی فکرکریں پھردیکھیں کہ کون آپ سے آگے جاتاہے تاریخ اسلامی کے حوالہ سے بات کرتے ہوے کہا کہ اسلامی اعتبار سے بھی اگر دیکھاجاے تو مسلمانوں کو سب سے تعلیم حاصل کرنے ہی کاحکم دیاگیا سب سے پہلی وحی اقرا ہی نازل ہوی نیز آج جولوگ اپنے کارناموں پر فخرکرتے ہیں وہ دراصل مسلمانوں کی ایجاد کردہ ہیں جن کے نام بھی شمارکراے جاسکتے ہیں اورکہا کہ انگریزی اخبارات وکتب کے مطالعہ کا ذوق پیداکریں اس موقع پر اسٹیٹ اکیڈمک انچارچ مائناریٹی سرکل حیدرآباد محمد خواجہ نے کہا کہ مکمل مواد اردوزبان میں منقل کیاجاچکاہے عنقریب گورنمنٹ کی جانب سے طبع ہوکر دستیاب رہے گا

 

اس وقت طارق انصاری چیرمن نے ان کتابوں کا رسم اجرا بھی انجام دیا تلنگانہ مائناریٹی اسٹیڈی سرکل کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب کی صدارت ماہرتعلیم الحاج نصیرالدین نے کی جبکہ عبدالبصیرریجنل لیول کوآرڈینیٹرٹمریزکاماریڈی ونظام آباد نے بحیثت مہمان اعزازی شرکت کی اور اجلاس کی نظامت سمبھالتےہوے کہا کہ ہرممکن کوشش کریں کہ آپ تعلیمی میدان میں سب سے آگے آنے کی کوشش جاری رکھیں

 

اجلاس کے کنوینر محمد فہیم الدین کوآرڈینیٹرنظام آباد نے اجلاس کاتعارف کراتے ہوے اساتذہ اورمہمانوں کا استقبال کیا مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء نےقرات کلام پاک سے آغاز کیا اوراختتام پر کلمات تشکر اداکرتے ہوے چیرمین طارق انصاری کو مبارکباد دی

 

مولانااسماعیل عارفی صدرحج سوسائٹی عبدالرشید موظف ڈپٹی ڈی ای او وسیم احمد خان محمد صدیق عمران شریف عنایت علی افروز ودیگر مہمانوں نے شال پوشی کرتے ہوے مبارکباددی

متعلقہ خبریں

Back to top button