جرائم و حادثات

16 سالہ لڑکی کو شادی کیلئے ہراسانی، نابالغ کی خواتین رشتہ داروں نے 60 سالہ شخص کا قتل کردیا

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں 16 سالہ لڑکی کو شادی کیلئے ہراساں کرنے والے 60 سالہ شخص کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمین کو گرفتارکرلیا۔ تروپتی پولیس کے مطابق تروملا تروپتی دیوا استھانم کا ریٹائرڈ ملازم 63 سالہ نارائن سوامی متیالہ ریڈی پلی کے قریب ایک موضع میں رہتا تھا۔ وہ اپنے پڑوس میں رہنے والی 16 سالہ لڑکی کو شادی کیلئے ہراساں کررہا تھا۔ دونوں کی عمرمیں کافی فرق ہونے کی وجہہ سے لڑکی والوں نے شادی سے انکارکردیا جس پرایک دن بوڑھے شخص نے لڑکی کا ہاتھ پکڑ کراسے گھرمیں کھینچے کی کوشش کی۔ لڑکی کے گھروالے اس کی ہراسانی سے تنگ آچکے تھے اورانھوں نے 7 تاریخ کو نارائن سوامی کا مہلک ہتھیارسے حملہ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں لڑکی کے رشتہ داروں بھارتی، ہیمیادری اوررمیش نے ملکرنارائن سوامی کا قتل کردیا۔ پولیس نے تمام ملزمین کوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button