جنرل نیوز

کل ہند مرکز مجلس چشتیہ کی جانب سے ایرانی صدر کوخراج عقیدت : مولانا مظفرعلی صوفی

ایران کے صدر ڈاکٹرابراہیم ریئسی،وزیرخارجہ ایران ڈاکٹر امیر عبداللہیان اوردیگر اعلیٰ عہدیداروں کی ہیلی کاپٹرحادثہ میں موت کی اطلاع کے اعلان کے ساتھ ہی حیدرآبادی عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر حیدرآباد میں واقع ایرانی قونصل خانہ پہنچ کر مہلوکین کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

 

اس موقع پر سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام سے اظہار تعزیت کے لئے صدر کل ہند مرکز مجلس چشتیہ مولانا صوفی شاہ مظفر علی صوفی چشتی ابوالعلائی (سجادہ نشین ومتولی حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ) نے آغا مہدی شاہ رخی(قونصل جنرل ایران) سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہاریگانگت کیا۔ انہوں نے ان سے حیدرآباد اورایران کے دیرینہ قریبی تعلقات کا ذکر کیا

 

۔ اس موقع پر انہوں نے سفارتخانہ میں تعزیت کتاب میں اپنی تحریر میں لکھاکہ ایران کے صدر کے انتقال سے ساری دنیا کے مسلمانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایران کے صدر ایک مقبول عوامی رہنما تھے۔ انہوں نے حکومت ہند کی جانب سے ایک روزہ سوگ کے اعلان کاخیرمقدم کیا۔ اس موقع پرذاکرعلی دانش (ایڈوکیٹ)،میر عباس خان (این آر آئی بزنس میان)اوردیگرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button