تلنگانہ

محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ضلع نرمل میں ہریتا اتسو کے زیر عنوان طلباء کیلئے مقابلے

نرمل: تلنگانہ کی یوم تاسیس کی دہائی تقاریب کے موقع پر جاریہ ماہ 17جون کو منعقد ہونے والے ہریتا اتسوپروگرام کے ضمن میں ضلع نرمل میں محکمہ جنگلات کی جانب سے تمام گورنمنٹ اسکول اور مسلمہ اسکولس کے نہم و دہم جماعت کے طلباء و طالبات کے لیے ” تلنگانہ ہریتا اتسوم ” کے عنوان پر تحریری اور پینٹنگ مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

 

 

مدہول اسمبلی حلقہ کے طلبا و طالبات کے لیے مقابلہ کا مرکز,, آشرم اسکول بھینسہ ، نرمل کے لئے صوفی نگر گروکلا پاٹا شالہ، مسکہ پور کے لئے انتا پاٹا شالہ میں مقابلے منعقد ہوں گے۔ اردو, تلگو اور انگریزی میڈیم کے طلبا و طالبات ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلوں کی تاریخ 17جون بوقت صبح 10:30مقرر ہے۔ 19 جون کو ہریتا اتسوم پروگرام کے دوران دیئے جائیں گے مقابلوں میں کامیاب طلباء کو اسناد دئیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button