مبارکباد

دبئی میں حیدرآبادی قانون داں محمد فصیح الدین کو بین الاقوامی اعزاز

 

تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ محمد فصیح الدین نے دبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل ایوارڈز سمٹ 2026 میں بین الاقوامی اعزاز حاصل کرتے ہوئے حیدرآباد کا نام روشن کیا ہے۔ قانونی شعبہ میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات، غیر معمولی صلاحیتوں، محنت اور اپنے کام سے وابستگی کے اعتراف میں انہیں اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

 

دبئی میں منعقدہ اس بین الاقوامی تقریب میں ایڈوکیٹ محمد فصیح الدین کی یہ کامیابی ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔ عالمی سطح پر حاصل ہونے والے اس اعزاز پر حیدرآباد کے مختلف حلقوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور دوست احباب، ساتھی وکلاء اور خیرخواہوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اس کامیابی کو حیدرآباد کے لیے بھی باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے ان کے قریبی حلقوں نے توقع ظاہر کی کہ محمد فصیح الدین اپنی قانونی مہارت اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے مستقبل میں بھی نئی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے مزید بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button