جرائم و حادثات

درندہ صفت بیٹے نے قتل کے بعد ماں کا سر تن سے جدا کردیا۔تلنگانہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

جنگاوں: جائیداد کے تنازعہ میں ایک درندہ صفت بیٹے نے ماں کی جان لے لی اور اس کا سر جسم سے الگ کر دیا۔ یہ خوفناک واقعہ ریاست تلنگانہ جنگاوں منڈل کے مری گڑی گاؤں میں پیش آیا۔ موضع سے تعلق رکھنے والی خاتون (60) سالہ رمنماں اور اس کے بیٹے کنا اپا کے درمیان جھگڑے جائیداد کو لےکر جھگڑے چل رہے ہیں۔ چہارشنبہ کی رات بھی ان کے درمیان بحث ہوئی۔ جھگڑے کے دوران برہم بیٹے نے اپنی ماں پر خنجر سے حملہ کردیا اور اس کے بعد اس نے اپنی ماں کا سر تن سے جدا کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم کنااپا نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button