تلنگانہ

سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرا مارک کے پدیاترا کے 47 دن مکمل ، 560 کیلومیٹر کی مسافت طے کی

مدیرا رکن اسمبلی و سی ایل پی قائد بھٹی وکرا مارک کے پدیاترا کے 47 دن مکمل 560 کیلومیٹر کی مسافت طے کی

 

کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے دلت قائد اور کانگریس کے سینئر قائد بھٹی وکرا مارک 16 مارچ سے پدیاترا پر ہے واضح رہے کہ بھٹی وکرا مارک کھمم ضلع کے مدیرا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہے متحدہ کھمم ضلع میں بھٹی وکرا مارک اپنے مضبوط شناخت رکھتے ہے مدیرا اسمبلی حلقہ سے تین مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر زبردست جیت حاصل کی

 

بھٹی وکرا مارک نے 16 مارچ 2023 سے عادل آباد ضلع سے اپنے پدیاترا کا آغاز کیا پدیاترا کا مقصد مرکزی و ریاستی حکومتوں کی مجہول پالیسیوں سے عوام کو واقف کر واکر کانگریس سے عوام کو قریب کرناہے بھٹی وکرا مارک کے پدیاترا میں عوام کا ہجوم دیکھا گیا اور تلنگانہ میں تعلیم یافتہ نوجوان جو بے روزگاری کا شکار ہے اس کو واضح انداز میں بھٹی وکرا مارک عوام کے سامنے رکھتے ہوئے تشکیل تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے اہم رول کو اجاگر کر رہے ہے آج بھٹی وکرا مارک کے پدیاترا کے 47 دن مکمل ہونے پر کھمم سٹی کانگریس کے صدر محمد جاوید نے کھمم شہر کے تمام اسٹاف رپوٹرس کو خصوصی بس کے ذریعے آلیر لےگئے

 

جہاں بھٹی بھٹی وکرا مارک کی پدیاترا پہنچی بھٹی وکرا مارک نے کھمم کے تمام صحافیوں کے ساتھ ظہرانہ کیا واضح رہے کہ یہ پدیاترا کل 91 دن میں 1260 کیلومیٹر کی طویل مسافت طے کر کے 5 جون کو کھمم میں بڑا جلسہ عام منعقد کر کے پدیاترا کا اختتام عمل میں آئی گا

متعلقہ خبریں

Back to top button