ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ سے رہا ہونے والے 11 افراد کو دوبارہ جیل ںھیجنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے جمعرات کو 2006 کے ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے مقدمے میں بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر جزوی طور پر روک لگاتے ہوئے واضح کیا کہ اس فیصلے کو کسی اور مقدمہ میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ مہارشٹرا حکومت کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر جمعرات کوں سماعت ہوئی
جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ پر مشتمل بنچ نے ان 11 افراد کی رہائی پر روک لگانے سے انکار کر دیا جنہیں ہائی کورٹ نے بری کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ تمام ملزمین کو رہا کیا جا چکا ہے، اس لیے انہیں واپس جیل بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تاہم عدالت نے قانونی نکتہ نظر سے وضاحت کی کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو آئندہ کسی مقدمے میں بطور نظیر پیش نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے کہا کہ تمام ملزمین رہا ہو چکے ہیں، اس لیے انہیں واپس جیل بھیجنے کا سوال نہیں۔ تاہم، ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ ممبئی ہائی کورٹ نے ملزمین کو بے قصور قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے لہٰذا اس فیصلے پر روک لگائی جاتی ہے۔ عدالت نے 11 ملزمین کو جواب دینے کی ہدایت دی ہے