جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک اور نوجوان کا قتل

حیدرآباد کے چیتنیہ پوری علاقے میں اتوار کی صبح اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک 24 سالہ نوجوان پر اسکوٹی پر جاتے وقت نامعلوم شخص نے اچانک چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا شدید اور مہلک تھا کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 

پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت منوج کے طور پر کی گئی ہے، جو کسی ضروری کام سے جا رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے حملہ آور نے اس پر وار کیا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر چیتنیہ پوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کیے۔

 

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لیے پرانی دشمنی، ذاتی رنجش یا دیگر مجرمانہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

ادھر اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد قاتل کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے تاکہ شہر میں لا اینڈ آرڈر برقرار رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button