جنرل نیوز

مکتھل میں کانگریس کا جلسہ عام _ ریونت ریڈی کا خطاب

مکتھل : 7 نومبر (اردو لیکس) بی آر ایس حکومت میں بدعنوانیاں ہوٸے  نہ کے ترقی بی آر ایس حکومت میں فلاحی اسکیمات کے لٸےبی آر ایس کےاراکین اسمبلی نے 30 فیصد کمیشن وصول کیا۔مذکورہ خیالات کا اظہار پی سی سی صدر تلنگانہ ریونت ریڈی نے مکتھل میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے اجلاس عام سے کیا۔

 

انہوں مکتھل میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ ضلع محبوب نگر کی ترقی صرف کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں ہوٸی ہے کانگریس پارٹی نے اپنی دور حکومت میں تلنگانہ میں ناگرجنا ساگر، سری سیلم ،جورالہ پراجکٹ، کوٸل ساگر بھیما پراجکٹ تعمیر کٸے اور پالمور پراجکٹ کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ حیدرآباد میں میٹرو ٹرین ہاٸی ٹیک سٹی اوٹر رنگ روڈ کا منصوبہ بنایا اور کاموں کا آغاز کیا جبکہ بی آر ایس پارٹی اپنے 9 سالہ اقتدار میں تین ہزار بیلٹ شپ کھولے اور تلنگانہ کو سنہرا تلنگانہ کے بجاٸے بیلٹ شاپ تلنگانہ بنایا اور ہر ایک کو شراب کا عادی بنایا۔

 

بی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں صرف کے سی آر کے خاندان والوں کا ہی فاٸدہ ہوا ہے اور دومرتبہ اقتدار حاصل کرکے ایک لاکھ کروڑ کماٸے اور 10 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا تلنگانہ کےنوجوانوں کو ملازمتوں سے محروم کیا گیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راٶ اور بی آر ایس قاٸدین عوام کو گمراہ کررہےہیں کہ کانگریس اقتدار میں آنے پر کسانوں کو مفت بجلی سربراہ نہی کریگی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوٸے کہاکہ کسانوں کی ترقی کانگریس کا منصوبہ ہے 2004 میں کانگریس حکومت اقتدرا میں آنے پر آنجہانی واٸ ایس راج شیکھر ریڈی لال بہادر اسٹیڈیم میں چیف منسٹر کا حلف لیتے ہی کسانوں کو 9 گھنٹے مفت برقی سربراہی کے فاٸل پر دستخط کی تھی۔ کانگریس اقتدار میں آنے پر کسانوں اور ہر شعبہ کو ترقی دی جاٸیگی۔ ہر وعدے کو پورا کریگی۔

 

اور کہاکہ مکتھل کے ترقی یافتہ بنایا جاٸگا۔انہوں نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے امیدوار وی سری ہری کو کامیاب بنانے کی عوام سےاپیل کی۔اس موقع پرڈاکٹر ملو روی، عبیداللہ کوتوال سیتا دیکر ریڈی گوپال ریڈی بال کشٹ ریڈی روی کار یادو ، ناگراج گوڑ، سدھارت ریڈی پرشانت ریڈی روی کمار گنیش کمار نورالدین محمد مانوی راما راٶ، فیاض بی نرسملو، حسام الدین سید شمش الدین رحیم پٹیل شاہ عالم بن عمر بصروی کے علاوہ اوٹکور منڈل کانگرس قائدین میں ویگنیش ریڈی محمد عرفات شیخ جلال حسین محمد حشمت حسن اباد لنگم محمد منور محمد خورشید گدوال سینیئر قائد کانگرس محمد انور عبد سلیم محمد محمود دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button