تلنگانہ
سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کو عدالت سے لگا دھکہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ بودھن کے سابق ایم ایل اے عامر شکیل کو ہائی کورٹ سے دھکہ لگا ، انھوں نے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ کو منسوخ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی لیکن ہائی کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
شکیل کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے شکیل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہمپبلک پراسیکیوٹر پلے ناگیشور راؤنے عدالت میں کہا کہ اس کیس میں چارج شیٹ داخل کرنا باقی ہے۔ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے شکیل کی درخواست مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ پرجا بھون کے سامنے بیریکیڈس کو ٹکر دینے کے معاملہ میں عامر شکیل کے بیٹے ساحل کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں ساحل کو مقدمے سے بچانے کی کوشش کرنے پر شکیل کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔