جرائم و حادثات

ظالم بہو نے بوڑھی ساس کی بے تحاشہ پٹائی کرتے ہوئے زخمی کردیا _ تلنگانہ کے بھونگیر ٹاون کے واقعہ کا ویڈیو وائرل

نلگنڈہ _ 20 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے بھونگیر ٹاون میں پیش آئے ایک انسانیت سوز واقعہ میں ایک بہو نے اپنی بوڑھی ساس پر بے رحمی سے مار پیٹ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق والیگنڈہ منڈل کے کنچنا پلی گاؤں کی ایک بوڑھی خاتون لکشمماں کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ لکشمماں کے شوہر کا چند سال قبل  انتقال ہو گیا، اور لکشمماں اپنے دو بیٹوں کے پاس ایک  ایک ماہ رہتی ہے ۔

 

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بڑی بہو پدما اپنی ساس کو گھر میں رکھنے پر شوہر سے اکثر جھگڑا کرتی تھی ۔ منگل کو  شوہر کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی بہو پدما نے  لکشمماں کو  جھاڑو سے بری طرح پیٹ کر شدید زخمی کردیا اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔بہو کی مار پیٹ سے لکشمماں چینخ چینخ کر رونے لگی ۔ جس سے پڑوسی جمع ہوگئے ۔ اور کسی نے اس واقعہ کا ویڈیو بھی لیا ۔جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

 

اس کی اطلاع ملتے ہی چھوٹے بیٹے اور چھوٹی بہو نے لکشمماں کو اسپتال لے گئے  اور بھونگیر ون ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ٹاؤن انسپکٹر سدھیر کرشنا نے بتایا کہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button