نیشنل

جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں آگ لگنے سے ایک اپارٹمنٹ کے 14 افراد زندہ جل گئے

نئی دہلی _ 31 جنوری ( اردولیکس) جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں واقع  آشیرواد ٹاور اپارٹمنٹ۔میں آگ لگنے کے خوفناک واقعہ میں 14 افررد زندہ جل گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر آگ لگی  جس میں 3 بچوں اور چار خواتین سمیت 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ کئی لوگ شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا  لیکن گھنٹوں مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ ریسکیو ٹیم لگاتار آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔   اس حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین نے گہرے  افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ جنگی سطح پر امدادی کارروائیوں کو انجام دینے کی ہدایت دی  اور حادثے میں زخمی لوگوں کو  بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button