جنرل نیوز

اپنے نونہالوں کو مکاتب قرآنیہ کے ذریعہ دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مولانا محمد اکبرالدین حسامی کا بیان

عادل آباد۔یکم/فروری(اردو لیکس)بیلا منڈل مستقر میں شکیل خان صدر جامع مسجد بیلا کی صدارت میں بمقام رہائش گاہ شکیل خان بعنوان "مکاتب کی اہمیت و ضرورت” پر ایک اجتماع برائے خواتین منعقد کیا گیا۔اس اجتماع میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کی شال پوشی و گلُ پوشی کرتے ہوئے طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کی گئی۔

 

اور ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو حافظ عرفان صاحب امام و خطیب جامع مسجد بیلا کی جانب سے قرآنِ کریم کا ہدیہ پیش کیا گیا۔اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اکبر الدین حسامی ناظم دارالعلوم عزیز یہ دیے گاؤں و امام و خطیب مسجد ابوبکر نے فرمایا کہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اس کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ بالخصوص اپنے اپنے نونہالوں کو قرآن کریم سکھائے تاکہ وہ اپنے اپنے ایمان کی حفاظت کرسکیں۔انہوں نے مکاتب کی اہمیت و ضرورت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ مکاتب کے ذریعہ عقائد اعمال و اخلاق درست کئے جاتے ہیں۔مولانا نے کہا کہ ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کو صاف ستھرائی اور پاکیزگی کے ساتھ روزآنہ مکاتب کو روانہ کریں

 

۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بچوں کے اسکول کا ہوم ورک چک کرتے ہیں اسی طرح مکاتب سے واپسی کے بعد ماں باپ اپنے بچوں کا مکاتب کا سبق یاد کرائیں۔مولانا اکبرالدین حسامی نے مزید کہا کہ آج جو ارتداد کی لہر چل رہی ہے اسکی اہم وجہ ہماری نسلوں کو مکاتب سے قرآن وحدیث کی تعلیم سے دور رکھنے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں نت نئے فتنے وجود میں آگئے ہیں۔جن کا بنیادی مقصد ایمان کو لوٹنا ہے۔ ایسے فتنوں سے اپنی اور اپنی نسلوں کی حفاظت ضروری ہے۔حافظ عرفان صاحب امام و خطیب جامع مسجد بیلا نے نظامت کی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دی۔صدر مدرس دارالعلوم عزیزیہ دیے گاؤں کی نگرانی میں مصلیان جامع مسجد بیلا نے انتظامات میں بھر پور حصہ لیا۔

 

اجتماع کے اختتام پر مولانا اکبر الدین حسامی نے رقت انگیز دعا کی۔اس جلسہ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حافظ عرفان صاحب امام جامع مسجد بیلا اور عبد الوحيد صاحب موذن جامع مسجد بیلا کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button