تلنگانہ
سید نجیب علی ایڈوکیٹ نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی امیدوار کیلئے درخواست داخل کی
حیدرآباد:25/ اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) ریاست تلنگانہ میں انتخابی اعلامیہ جاری ہونے سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گذشتہ دنوں بی آرایس پارٹی کے 115 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی
۔ ریاستی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدواروں سے درخواستوں طلب کئے جانے کے تناظر میں نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی سے بحیثیت کانگریس پارٹی امیدوار جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد کانگریس پارٹی نظام آباد نے آج اپنے رفقاء ایس کے افضل الدین حیدرآباد، جاوید اکرم، محمد مسعود احمد اعجاز، افتخار این آر آئی و دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ گاندھی بھون حیدرآباد پہنچ کر الیکشن مبصر کو پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست پیش کی۔