ایجوکیشن

ٹمریز کا نصب العین معیاری تعلیم، مسابقتی رحجان _ ٹمریز نظام آباد کے پرنسپلس کے اجلاس سے آر ایل سی محمد عبدالبصیر کا خطاب 

نظام آباد:25/ اگست (ای میل) حکومت تلنگانہ کے ٹمریز تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے ساتھ مسابقتی رحجان کو فروغ دیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں حفظان صحت اور تغذیہ بخش غذاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ اقلیتی طبقات میں تعلیمی شعور بیداری کے ساتھ سماجی انقلاب رونما ہوسکیں۔

 

ٹمریز کا قیام کا مقصد غریب و مستحق ہونہار طلباء کو اعلیٰ سہولتوں کے ساتھ عصری علوم سے آراستہ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد عبدالبصیر آرایل سی ٹمریز نے آج متحدہ نظام آباد کے 28 تعلیمی اداروں کے پرنسپل کے سالانہ تربیتی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد 2016 میں ٹمریز کاقیام عمل میں لایا گیا اور 7 سالہ تعلیمی دور میں ان اداروں میں علمی، اخلاقی اور مسابقتی سطح پر نمایاں کارنامہ انجام دیا گیا۔ جہاں پر حکومت کی جانب سے مفت قیام، طعام اور اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیا جاتا ہے۔

 

انہوں نے اقامتی طرز تعلیم میں پرنسپلس کی ذمہ داریاں و فرائض پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ گذشتہ سال کے دسویں و انٹرمیڈیٹ کے نتائج پر مبارکباد دی اور کہا کہ آج کے تعلیمی دور میں اقامتی تعلیمی اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہر اسکول میں مخلوعہ نشستوں کو 31/ اگست تک پرُ کریں اور روزآنہ کی طلباء کی حاضری کو صد فیصد بنائیں۔ ہر طالب علم پر خصوصی توجہ کے ساتھ عملی و اخلاقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔ بہم نصابی سرگرمیاں، Spark fest انٹرسوسائٹی لیگ (اسپورٹس)، انسپائیر میں طلباء کی رہنمائی و تربیت دیں۔

 

حاصلہ بخش نتائج کے ساتھ آئندہ کے مسابقتی امتحانات کی تیاری کو یقینی بنائیں۔ ہر ادارے میں مکمل سہولتیں، تغذیہ بخش غذاء اور صحت پر خصوصی توجہ دیں۔ اس موقع پر شیخ احمد ضیاء، ویجلنس آفیسر نے اقامتی تعلیمی اداروں کے مسائل و اس کے حل پر اظہار خیال کیا اور مشورہ دیا کہ طلباء کے تحفظ اور سلامتی کیلئے عملی اقدامات اور اسٹاف کو تربیت فراہم کی جائے۔ تعلیمی اداروں میں مکمل صفائی کا خیال رکھتے ہوئے“اسکول کے ترقیاتی“ پروگرام منعقد کروائیں اور انگریزی زبان میں مہارت کیلئے طلباء کو مکمل ماحول اور رہنمائی فرمائے۔

 

سکریٹری ٹمریز بی شفیع اللہ کی ہدایت پر اسکول میں عربی تعلیم و ڈسپلین پر خصوصی توجہ دیں۔ اس موقع پر اکیڈیمک کوآرڈنیٹر بی پروین نے اساتذہ کی کارکردگی تعلیمی ریکارڈ س اور مسابقتی امتحانات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

 

محمد عبدالحمید، ویجلنس آفیسر، محمد بشیر الدین پرنسپل، ٹمریز کوٹگیر، محمد امتیاز الدین پرنسپل و کیر ئیر گائیڈنس، ٹمریز کاماریڈی اور پی وانی پرنسپل ٹمریز بالکنڈہ نے بھی مخاطب کیا ۔ کرن گوڑ پرنسپل ناگارام کے شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button