جنرل نیوز

دھارمک جن مورچہ تلنگانہ کے زیراہتمام تلگو زبان میں مشاعرہ کا انعقاد

دونوں تلگوریاستوں کے نامورشعراء نے ترقی کی راہ سدبھاؤنا کے عنوان پر کلام پیش کئے

حیدرآباد: دھارمک جن مورچہ تلنگانہ کے زیراہتمام تلگو زبان میں مشاعرہ کا انعقادبتاریخ 27/نومبر2022؁ء بوقت شام چھ بجے رویندرا بھارتی حیدرآباد پرمنعقد ہوا۔مشاعرہ کا عنوان ”ترقی کی راہ سدبھاؤنا“ رکھا گیا تھا۔ اس مشاعرہ کے صدارت جناب صادق احمد کوآرڈینیٹردھارمک جن مورچہ تلنگانہ نے کی۔ مشاعرہ میں حصہ لینے والے شعراء کو قبل از وقت عنوان(ترقی کی راہ سدبھاؤنا) دیاگیاتھا۔ مشہور تلگو ادیب،شاعر،نقاد‘ تبصرہ نگارجناب نالیشورم شنکرم نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

ماہرغزل،شاعر،مصنف،نویاآندھرااورتلنگانہ کے صدرجناب کلا رتنا بکی ّ کرشنا،شاعرہ‘مصنفہ،سورنا پشپم ماہانہ میگزین ایڈیٹر،رُھدیابھارتی چاریٹیبل ٹرسٹ چیرمین محترمہ منگلامکّا پاٹی،سکریٹریTCBC، ارکان معتمدDJM,TS فادرٹی.اننتےّا،جین سیوا سنگھ ممبرحیدرآبادپرمودکمار جین کے بشمول تلنگانہ وآندھرا سے زائد از40 شعراء (مردوخواتین)نے اپنا کلام پیش کیا۔ تلگو پنڈت، شاعر،مصنف، مترجم،کارکن دھارمک جن مورچہ تلنگانہ جناب محمدعبدالرشیدنے مشاعرہ کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔جناب صادق احمد صدر مشاعرہ نے اختتامی وصدارتی خطاب کرتے ہوئے سدبھاؤنا کی اہمیت و افادیت پر روشنی دالی۔شعراء کرام کو اس موقع پرتہنیت بھی پیش کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button