جرائم و حادثات

کورٹلہ ٹاون میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم _ کئی گاڑیاں ضبط

کورٹلہ _ 26 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں پولیس نے گھر گھر  تلاشی لی۔ اس تلاشی کے دوران گڈمبہ پیکٹ اور کئی گاڑیاں ضبط کی گئیں۔  پولیس کو آج   صبح اطلاع ملی   کہ کورٹلہ ٹاون کے نکلا گٹہ علاقے میں گڈمبہ فروخت ہو رہا ہے۔

 

عوام کی طرف سے دی گئی اطلاع پر پولیس نے ان  مکانات کی تلاشی لی جہاں گڑمبہ فروخت کیا جا رہا تھا ج اس تلاشی کے دوران 15 لیٹر گڈمبا ضبط کر کے ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ 2 آٹوز، 2 ٹریکٹر اور 73 دو پہیہ گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا یہ گاڑیاں بغیر پیپر کے چلانے جا رہے تھے

 

ڈی ایس پی رویندر کی قیادت میں دو سرکل انسپکٹرز، 4 سب انسپکٹرز، 8 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 50 کانسٹیبل نے تلاشی مہم میں حصہ لیا

متعلقہ خبریں

Back to top button