جرائم و حادثات

ضلع ورنگل میں کارلاری سے ٹکرا گئی۔ 3 ہلاک 6 زخمی

حیدرآباد: ضلع ورنگل میں آج ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ یہ حاثہ وردھان پیٹ کے مضافات میں اس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو کارنے ٹکردے دی۔ اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اوردیگر6 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت کرشنا ریڈی، ورا لکشمی اوروینکٹ سائی ریڈی کے طورپرکی گئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارسوارریاست آندھراپردیش سے ورنگل آرہے تھے۔ پولیس نے مقام واقعہ پرپہنچ کرنعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا اورزخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button