مبارکباد

نیٹ میں 2814 رینک حاصل کرنے پر نرمل کی انشاحنین کو میوا کی جانب سے تہنیت 

نرمل ۔(پریس ریلیز  ) نیٹ۔2022 میڈیکل داخلہ امتحان میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی سطح پر 2814 رینک حاصل کرنے والی طالبہ انشاحنین کو میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن(میوا) کی جانب سے زبردست تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی اور مسقتبل میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کی طرف انشاحنین کے والد سید نصیر الدین سرویئر لینڈ ریکارڈز ڈپارٹمنٹ، ضلع منچریال اور والدہ عرفانہ نکہت ہیڈمسٹرس منڈل پریشد پرائمری اسکول گاجل پیٹ،نرمل، اور ماموں سید اشتیاق علی اسکول اسسٹنٹ کو بھی مبارکباد دی گئی۔ تہنیتی تقریب میوا صدر شیخ شبیر علی کی صدارت میں منعقد کی گئی۔جس میں تنظیم کے ذمہ داران مقصود ،مسیح الدین ، زیڈ ایچ مسعود ،سید اشتیاق، ناہید پاشاہ، محمد عبدالمتین ، سراج ، سید سرفراز، سید آصف، مرتضیٰ خان، سید مظہرحسین، عبدالباری، شکیل احمد صدیقی، ساجد معراج نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button