تلنگانہ

سال 2040 تک تلنگانہ کو اسلامی ریاست میں تبدیل کرنے پی ایف آئی کی سازش: تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کا الزام

حیدرآباد _21 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر  بنڈی سنجے نے کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی) نے 2040 تک تلنگانہ کو اسلامی ریاست بنانے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے ناگول میں پرجا سنگراما پدایاترا کے موقع پر  ایک میٹنگ سے خطاب کیا۔ بنڈی سنجے نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس کا پی ایف آئی سے رشتہ ہے۔

بنڈی سنجے نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کو پی ایف آئی کے بارے میں اس وقت تک کوئی علم نہیں تھا جب تک کہ این آئی اے آکر تلاشی نہیں لیتی۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی ہی ایم آئی ایم کے احتجاج کو روکے گی۔ سنجے  ٹی آر ایس کے بعض قائدین پر پی ایف آئی کو فنڈز دینے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی کے چھاپوں کی وجہ سے کے سی آر کا خاندان کورنٹائن میں جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button