تلنگانہ

عادل آباد میں خاتون ٹیچر کی مشتبہ موت _ عمارت کے سامنے خون میں لت پت نعش دستیاب

عادل آباد _ 17 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں ایک سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر کی مشتبہ حالت میں موت سے علاقے میں سنسنی مچ گئی ۔ شہر کے  سنجے نگر کالونی میں رہنے والی سرکاری ٹیچر کرونا ہفتہ کی صبح  عمارت سے گر گئی اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ شدید خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

لیکن اس کی موت کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں ۔ کیا اس نے خودکشی کی؟ یا یہ حادثاتی طور پر تھا؟ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی جینتھ  منڈل کے پینڈل واڑہ سرکاری اسکول میں ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دیتی تجی اس سلسلے میں ٹو ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button