جرائم و حادثات

کار پر کھڑے ہو کر روپئے ہوا میں اڑانے والا شخص گرفتار  

جئے پور 5 اکتوبر ( اردولیکس  ڈیسک) راجستھان کی جئے پور پولیس نے  کار کی چھت پر کھڑا رہ کر روپئے ہوا میں اڑانے والے شخص کو  گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ دو دن قبل  جے پور شہر میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص جس نے چہرہ پر ماسک  لگائے ہوئے تھا نے  شہر کے ایک مصروف ترین علاقہ میں  20 روپے کے نوٹ ہوا میں اڑانے لگا ۔ جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ ڈی سی پی گیان چندر یادو نے بتایا کہ ملزم کی شناخت اجنے شرما کی حیثیت سے کی گئی جو پرتاب نگر علاقہ کا رہنے والا ہے۔

 

اس نے سوشیل میڈیا ریل بنانے یہ تمام کام کیا۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس شخص کا منشاء ایک ویب سیریز کے منظر کی نقل کرنا تھا۔ اس شخص نے بتایا کہ ہوا میں اڑائے گئے نوٹ نقلی تھے۔ تاہم اس واقعہ کی ویڈیوسوشیل میڈیا پر وائرل ہو گئی

 

جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں دکھائے دینے والی گاڑی کے نمبر سے اس شخص کی تلاش کی اور اسے موٹر گاڑیوں کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے ، امن و درہم برہم کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button