جرائم و حادثات
اے سی میں آگ لگنے سے تین سال کے جڑواں بچے رحیم اور رحمان جاں بحق – حیدرآباد میں دلخراش واقعہ
حیدرآباد کے کاچی گوڑہ میں پیش آئے ایک المناک آتشزدگی کے واقعہ میں جڑواں بچے رحیم اور رحمان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق والدین تین سال کے جڑواں بچوں سمیت مزید دو بچوں کو بیڈ روم میں چھوڑ کر ایئرکنڈیشنر آن کرکے باہر گئے ہوئے تھے۔
اچانک اے سی سے آگ بھڑک اٹھی۔ شعلے بلند ہوتے دیکھ کر کمرے میں موجود 8 تا 9 سال کے ایک لڑکا اور لڑکی فوری طور پر باہر نکل آئے، تاکہ گھر والوں کو اس کی اطلاع دی جاسکتا تاہم بیڈ پر گہری نیند میں سوئے ہوئے رحمان چند ہی لمحوں میں آگ کی لپیٹ میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
شدید زخمی رحیم کو مقامی افراد نے فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ رات تقریباً 8 بجے علاج کے دوران چل بسے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور کلوز ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرتے ہوئے واقعہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔



