جرائم و حادثات

نظام آباد کے ڈچپلی کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک _ مرنے والوں میں ماں اور بیٹی بھی شامل

نظام آباد _ 9 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے ڈچ پلی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک کنٹینر لاری نے سڑک عبور کرنے والی دو بائک کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں ماں بیٹی کے ساتھ ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔ ڈچپلی ایس آئی گنیش نے واقعہ کی تفصیلات بتائی ۔ 55 سالہ راجنا گوپن پلی کا ساکن ہے جو  اپنی بائک پر ڈچ پلی سے نظام آباد کے راستے سدھا پلی سی ایم سی سے آرہا تھا ۔ موپل منڈل کے خلاص پور کا 35 سالہ شیام   بائک پر اپنی بیوی 32 سالہ ناویا، بیٹی  کماری  اور بیٹے رشی کے ساتھ ڈچ پلی سے خلاص پور جارہے تھے۔ ڈچ پلی کے سی ایم سی کے پاس  نیشنل ہائی وے 44 کو عبور کرتے وقت ایک تیز رفتار کنٹینر لاری نے پیچھے سے دو بائک کو ٹکر مار دی۔

 

اس واقعے میں راجنا کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ نویا، اس کی بیٹی سمنویا  شوہر شیام اور بیٹا رشی زخمی ہو گئے۔ جب انہیں ضلع کے سرکاری اسپتال لے جایا جا رہا تھا، نویا اور اس کی بیٹی سمنویا راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ نویا کے شوہر شیام اور بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈچ پلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پنچنامے کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کیا۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button