جنرل نیوز

رمضان میں خصوصی انتظامات سے متعلق مختلف عہدیداروں کو ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ کے قائدین کی یاداشت

کورٹلہ 11/ مارچ (پریس ریلیز) مقدس مہینہ ماہ رمضان المبارک کے دوران شہر کورٹلہ میں خصوصی انتظامات کرنے سے متعلق مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیداروں کو ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ کے قائدین صدر سنگھم محمد چاند پاشاہ کی زیر قیادت ایک وفد نےیاداشت پیش کرتے ہوئے شہر میں خصوصی انتظامات کرنے کیلئے زور دیا۔

 

محمد چاند پاشاہ صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ نے اس ضمن میں اخباری نمائندوں کو دیئے گئے پریس ریلیز میں بتایا کہ مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ کی جانب سے کمشنر بلدیہ کورٹلہ تروپتی، ٹرانسکو اے۔ڈی انجن راؤ کو ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے شہر کورٹلہ میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کو جانے والے راستوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، نواحی علاقوں میں واقع مساجد کے راستے پر موجود گڑھوں کی مورم اندوزی کے زریعے درستگی،پینے کے پانی کی بلاوقفہ سربراہی،مساجد کے طہارت خانوں کی صفائی اور بلیچنگ پاؤڈر کا چھڑکاؤ اور مچھر کش ادویات اور فاگنگ کرتے ہوئے مچھروں سے تحفظ فراہم کرنے اور عیدگاہ کورٹلہ پر بارش کے سبب راستوں سے مٹی کٹ جانے کے سبب گڑھے پڑجانے کے سبب نماز کیلئے آنے والوں کو مشکلات درپیش ہونے کے سبب خصوصی طور پر انتظامات کرنے اور سڑکوں کی درستگی کیلئے اقدامات کرنے کیلئے نمائندگی کی گئی

 

۔اور ساتھ ہی ساتھ تراویح اورسحر میں نمازیوں اور خصوصا بچوں کو نماز کیلئے مساجد جاتے وقت کتوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے کتوں کی منتقلی کے اقدامات کرنے اور محکمۂ برقی کے عہدیداروں کو بلاوقفہ برقی سربراہی عمل میں لانے اور مسلم علاقوں سے شکایت موصول ہونے پر بروقت کاروائی کرنے اور افطار،سحر، تراویح،پانچوں وقت کی نماز کے اوقات میں برقی منقطع نہ کرنے کیلئے زور دیا۔اس موقع پر کمشنر بلدیہ کورٹلہ تروپتی،اے۔ڈی ٹرانسکو کورٹلہ انجن راؤ نے تمام انتظامات موثر طریقہ سے انجام دینے کا وفد کو تیقن دیا

 

۔مسلم اراکین بلدیہ و نمائندہ کونسلر محمد انور، عبدالرحیم کے علاوہ سنگھم کے اراکین شیخ حبیب قادری صدر اہلسنت والجماعت کورٹلہ، شیخ معین الدین،محمد فیض الدین،محمد طلحہ عاصم، محمد ظہور الدین،عبدالوحید، شیرو بھائی، اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button