نیشنل

منی پور واقعہ پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ

نئی دہلی ، 20 جولائی (اردولیکس) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں  منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے کے شرمناک واقعہ پر زبردست ہنگامہ ہوا ۔جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کاروائی بغیر کسی کام کے ملتوی کرنی پڑی

 

منی پور میں جاری پر تشدد کے  واقعات پر  بحث کرانے کے مطالبے پر اپوزیشن بالخصوص ترنمول کانگریس اور کانگریس کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی دو پہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ سے وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔

 

آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں متوفی ارکان پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کارروائی دو پہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

 

بارہ بجے جب کارروائی کا آغاز ہوا تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے منی پور تشدد پر مباحث کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔جس پر دونوں ایوانوں کی کاروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔

 

جب دو بجے دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن اپنے مطالبہ کو لے کر ہنگامہ آرائی کی ۔ ترنمول کانگریس اور کانگریس کے اراکین نے ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ نعرے بازی شروع کر دی جس کے بعد  دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی اور وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button