جنرل نیوز

عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح _ سالانہ عرس تقاریب کا 19 نومبر بین مذہبی کانفرنس سے آغاز 

نارائن پیٹ 17 نومبر (اردو لیکس) مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی اطلاع کے بموجب سالانہ 549 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے موقع پر 19 نومبر بروز اتوار صبح 11 بجے تا 2 بجے دن بین مذہبی کانفرنس احاطہ درگاہ شریف میں منعقد ہوگی

 

۔ کانفرنس کی صدارت سید شاہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف کریں گے۔اس کانفرنس میں ایم پی محبوب نگر سرینواس ریڈی’ امتیاز اسحاق فینانس کارپوریشن چیرمین تلنگانہ’ ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ’ رام موہن ریڈی رکن اسمبلی مکتھل’ شرن گوڑ رکن اسمبلی گرمٹکال’ نظام پاشاہ چیرمین ڈی سی سی بی’ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کانگریس قائد’ سید شاہ اشرف رضا سجادہ درگاہ رائچور’ سید مصطفٰی قادری سجادہ درگاہ ملکھیڑ’ سید شاہ عبدالرزاق قادری سجادہ درگاہ محبوب نگر’ سید جلال حسینی شمیم سجادہ کوئیل کونڈہ’ پوجیا سری سری گروپادا مہا سوامی شاہ پور’ پوجیا سری سری پنچماں سدی لنگا مہا سوامی’ پوجیا سری سری سیدا بسوا کبیرا مہا سوامی کرناٹک’ چیرمین بلدیہ گندے انوسیا چندرکانت’ صدر ضلع مجلس نارائن پیٹ عبدالقادر منڈاسگھر’ کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والے پیشواء و مشائخ’ علماء شرکت کریں گے ۔بعدنماز عصر بارگاہ قتالیہؒ میں رسم پرچم کشائی ( پرچم جلالیہ ) عمل میں آئیگا اور بعد نماز مغرب لنگر قتالیہ کا اہتمام رہیگا اور بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

 

جس کو حضرت علامہ مولانا مفتی ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ حیدرآباد مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے طلباء کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا۔ 20 نومبر بروز پیر بعد نماز فجر خانقاہ قتالیہ سے جلوس صندل نکالا جائے گا۔ جودرگاہ شریف پہنچے گا جہاں رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین نبیرہ حضرت چندا حسینیؒ مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی انجام دیں گے۔ اسی روز بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

جہاں مشہور قوال عقیل وارثی برادرس حصہ لیں گے۔ 21 نومبر بروز منگل صبح محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔ عرس شریف کے موقع پر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گی ہے۔ اس موقع پر عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ محمد شفیع چاند’ اسلم اشرفی’ محمد جعفر تاج’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button