انٹر نیشنل

متحدہ عرب امارت میں زبردست بارش۔ سڑکیں زیر آب آگئیں: ویڈیوز وائرل

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں زبردست بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظہبی اور فجیرہ میں اوسط درجہ کی بارش ہوئی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔دوسری جانب بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے کی وجہ سے دبئی کی ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے شدید بارش اور صورتحال کے پیش نظر ایلو اور آرینج الرٹ جاری کیا ہے اور مزید بارش کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button