جنرل نیوز

یکساں سیول کوڈ انتخابی حربہ _ اُردو پریس کلب نظام آباد نے کیا بائیکاٹ 

نظام آباد:10/ جولائی ( اردو لیکس)یکساں سیول کوڈ بی جے پی حکومت کا آنے والے پارلیمانی انتخابات میں عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے انتخابی حربہ ہے۔ سرپرست اعلیٰ اُردو پریس کلب نظام آباد و ایڈیٹر روزنامہ ھلچل تلگانہ نظام آباد محمد انور خان نے اُردو پریس کلب کی جانب سے یکساں سیول کوڈ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان الگ الگ مذاہب کا گلدستہ ہے

 

لیکن بی جے پی حکومت عوام کو تقسیم کرنے کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ این آر سی، سی اے اے، حجاب، تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری اور دوسرے کئی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو ہراساں کر نے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسلمان ڈرنے، گھبرانے والی قوم نہیں ہے۔

 

انہوں نے یکساں سیول کوڈ کی مخالفت میں امت مسلمہ سے لاء کمیشن کو کثیر تعداد میں ای میل روانہ کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر محمد خالد خان صدر اُردو پریس کلب، کبیر احمد، سہیل شیبان، فیروزخان و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button