نیشنل

آدھی رات کو این ڈی آرایف کا دلیرانہ آپریشن، بچائی لوگوں کی جان: ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ملک کی شمالی ہند کی ریاستیں بارش سے شدید طورپرمتاثرہیں۔ ہماچل پردیشریاست کی ندی بیاس میں طغیانی کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ این ڈی آر ایف کی متحرک ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔

 

 

منڈی ضلع کے ناگ وائین گاؤں کے نزدیک بیاس ندی میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے ایک جرات مندانہ آپریشن کیا گیا۔ اتوار کی آدھی رات کو زپ لائننگ کا انتظام کیا گیا اور کیبل کی مدد سے پھنسے چھ لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔ این ڈی آرایف کی اس دلیرانہ کاروائی کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اسی طرح اوربھی کئی مقامات پر پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button