نظام آباد کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کی پھولانگ و دیگر انتخابی جلسہ عام سے خطاب
مسلمانوں کے حق و انصاف اور نمائندگی کیلئے مجھے قانون ساز اسمبلی کیلئے منتخب کریں
نظام آباد: 27/نومبر (اردو لیکس) نظام آباد حلقہ اسمبلی اربن کانگریس امیدوار و سابقہ ریاستی وزیر محمد علی شبیر شب و روز انتہائی انتخابی مہم طوفانی لہر اختیار کرتی جارہی ہے۔ محمد علی شبیر صبح 7/بجے سے رات کے 10/بجے تک مختلف طبقاتی تنظیموں، فلاحی تنظیموں اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے کمیٹیوں کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اکثریت ہو یا اقلیت تمام طبقات سے تائید و حمایت حاصل کرتے ہوئے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ نظام آ باد کانگریس امیدوار محمد علی شبیر مالا سنگم اربن کے منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکت کی اور بابائے قوم بی آر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج ادا کیا۔ اسی طرح نظام آباد شہر کے کھوجہ کالونی میں واقع کھوجہ کمیونٹی سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کی منعقدہ خصوصی اجلاس سے مخاطب کیا۔ محمد علی شبیر نے احمدی بازار تا احمد پورہ تک پیدل دورہ کرتے ہوئے فرداً فرداً دکانداروں سے ملاقات کی اور کہاکہ کانگریس کے انتخابی نشان ہاتھ کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ محمد علی شبیر نے بلدی ڈویژن نے 46قدیم پھولانگ محلہ میں بھی انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ ٹی آر ایس حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کی مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے اور مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے عملی اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ قدیم پھولانگ محلہ سے میرابچپن سے ہی تعلق رہا ہے اور اکثر میں اپنے رشتہ داروں کے پاس پھولانگ آیا جاتا کرتا تھا۔ نظام آباد کانگریس امیدوار محمد علی شبیر نے مسلمانوں بالخصوص اہلیان محلہ پھولانگ سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کلمہ کی بنیاد پر ہاتھ کے نشان کوبھاری اکثریت سے ووٹ دیکر منتخب کریں اور اپنے حقوق کو منوانے اور اسمبلی میں آواز بلند کرنے کیلئے قانون ساز اسمبلی میں اپنے مسلم بھائی کو بھیجیں۔ نظام آباد کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کی اس انتخابی مہم میں کانگریس قائدین سید نجیب علی، جاوید اکرم،پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر، سٹی صدر کانگریس کیشو وینو،شکاری ایوب خان، محمد قاسم ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین موجود تھے۔