تلنگانہ

کھمم اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ اپنی کامیابی پر پرامید _ نتائج سے قبل عوام سے ملاقات

3 دسمبر اتوار کو رائے شماری کھمم شہر کے عوام میں نتائج کو لیکر بے قرار ہے  کھمم اسمبلی حلقہ کی نسشت پر کون جیتے گا متحدہ کھمم ضلع کے عوام اور ریاست تلنگانہ کی عوام کی نظر کھمم اسمبلی حلقہ کے نتائج پر مرکوز ہے اسمبلی حلقہ میں دو رخی مقابلہ ہے بی آر ایس پارٹی سے پی اجےکمار اور کانگریس پارٹی سے ٹی ناگیشور راؤ میدان میں ہے اور ناگیشور راؤ اپنی کامیابی پر پر امید ہیں

 

کھمم اسمبلی حلقہ میں مسلمانوں کے ووٹ بادشاہ گر موقف رکھتے ہے رائے دہی کے بعد سے کھمم شہر کے عوام رائے شماری کے دن کو لیکر بے قرار ہے کانگریس کے امیدوار ٹی ناگیشور راؤ اپنی جیت کو لیکر پر عزم نظر آرھے ہے ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم اسمبلی حلقہ کے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے گزشتہ کل سے ٹی ناگیشور راؤ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خصوصی ملاقات بھی کررہے ہے کھمم ریلوے اسٹیشن پر واقع بریانی پائنٹ اور ہوٹلوں پر ٹی ناگیشور راؤ پہنچتے ہی عوام ان سے ملاقات کے لیے امڑپڑی اور ٹی ناگیشور راؤ کے ساتھ سیلفی لینے لگیں اور ٹی ناگیشور راؤ کھمم مسلم اقلیتوں سے بھی ملاقات کی اس موقع پر کھمم سٹی کانگریس اقلیتی صدر حافظ عباس سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی بات چیت کی رائے دہی کے بعد ٹی ناگیشور راؤ اپنے جیت کو لیکر پرعزم نظر آرھے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button