نیشنل

ملک بھر میں خشوع وخضوع کے ساتھ منائی گئی عید الاضحی _ کئی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے مساجد میں ادا کی گئی عید کی نماز

حیدرآباد_ 29 جون ( اردولیکس) مک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز انتہائی خشوع وخضوع اور پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ چند  ریاستوں میں بارش کی وجہ سے عید کی نماز عیدگاہ میں  ادا نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے مساجد میں ادا کی گئی ۔  ملک کے  چھوٹے پڑے شہروں میں پر امن طریقے سے نماز عید ادا کی گئی۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان و آپسی بھائی چارہ کے لیے بارگاہ الہی میں دعائیں مانگی گئی

تلنگانہ میں خشو ع وخضوع کے ساتھ منائی گئی۔سنت ابراہیمی کی پیروی میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے دیگر شہروں اور اضلاع میں مسلمانوں نے نہ صرف نماز عید ادا کی بلکہ بکروں اور میویشوں کی قربانی دی۔

 

حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ کے 33 اضلاع کی عیدگاہوں اور جامعہ مساجد میں مسلمانوں نے نماز عید الاضحی ادا کی۔ بیشتر مقامات پر جمعرات کے روز نماز فجر کے کچھ دیر بعد نماز عید ادا کی گئی تو کئی مقامات پر طلوع آفتاب کے بعد نماز عید کا سلسلہ جاری رہا۔

 

شہر حیدرآباد میں سب سے بڑا اجتماع عید گاہ میرعالم میں دیکھنے کو ملا جہاں لاکھو ں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ شہر حیدرآباد تاریخی مکہ مسجد‘ عید گاہ مادنا پیٹ‘ ہاکی گروانڈ مانصاحب ٹینک‘ اور ملٹری گروانڈ مہدی پٹنم میں بھی لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔

 

شہر کے حساس مقامات بالخصوص پرانے شہر میں پولیس نے سخت چوکسی اختیار کی تھی۔ شہر آنے والے راستوں پر غیرقانونی طریقے سے میویشوں کی منتقلی کو روکنے کے چیک پوائنٹ قائم کئے گئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button