بزنس

اہم خبر _ پیان کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کی آج 30 جون آخری تاریخ

حیدرآباد _ 30 جون ( اردولیکس)اگر آپ نے ابھی تک اپنے پیان (پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر) کارڈ کو اپنے آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا ہے تو یہ کام فوری طور پر انجام دے لیں۔کیونکہ پیان سے آدھار کو لنک کرنے کی آج یعنی 30 جون 2023 آخری تاریخ ہے۔ پیان کارڈ اگر آپ کے آدھار سے منسلک نہیں ہوگا تو آپ کو 5 ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔فی الحال یہ جرمانہ ایک ہزار روپے رکھا گیا ہے

 

 

محکمہ انکم ٹیکس نے PAN-Adhaar نمبر کو لنک کرنے کی آخری تاریخ کو کئی بار بڑھایا ہے۔ اس بار 30 جون آخری تاریخ بتائی گئی ہے۔ آخری موقع صرف آج ایک دن ہے۔ اس سے قبل یہ آخری تاریخ 30 اپریل کو ختم ہو گئی تھی تاہم ایک ہزار جرمانہ کے ساتھ آخری تاریخ 30 جون کردی گئی ۔  یہ آخری تاریخ ختم ہوتی ہے تو پیان نمبر کام نہیں کرے گا ۔ لہذا، پیان  کا استعمال کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کیا جا سکتا۔ نیز، پیان کارڈ کام نہیں کرے گا اور اس پر مزید جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ جن لوگوں نے PAN-Adhaar کو لنک نہیں کیا ہے وہ محکمہ انکم ٹیکس کی آفیشل ویب سائٹ https://www.incometax.gov.in/iec/foportal/ پر جا کر PAN، آدھار نمبر اور دیگر تفصیلات درج کر کے اسے لنک کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button