جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دیوار گرنے سے دو کمسن لڑکیوں کی موت _ مزید دو بچے زخمی

حیدرآباد _ 3 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں دیوار گرنے سے تین کمسن بچوں کی موت ہوگئی۔جن میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے راجندر نگر سرکل میں پیر کی صبح پیش آیا

 

۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام حیدرآباد میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے راجندر نگر کے میلار دیو پلی کے بابل نگر میں ایک قدم مکان کی دیوار بارش سے بھیگ گئی تھی پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق بہار، اڈیشہ وغیرہ سے بہت سے مزدور بابل ریڈی نگر میں مقیم ہیں جو مقامی صنعتوں میں کام کر کے روزی کما رہے ہیں

 

۔بابل ریڈی نگر میں پیر کی صبح چار بچے ایک قدیم دیوار محو خواب بچوں پر گر گئی۔ اس حادثے میں 10 سالہ نورجہاں اور 3 سالہ آصف کے علاوہ ایک اور کمسن لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دو دیگر بچے شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفصیلات اکٹھی کیں اور زخمی بچوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button