جرائم و حادثات

مہاراشٹرا۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی پولیس اسٹیشن میں فائرنگ۔ویڈیو وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں بی جے پی رکن اسمبلی نے شیو سینا ایکناتھ شنڈے کے قائدین پر پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کری۔ یہ واقعہ ہل لائن پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 

ذرائع کے مطابق اراضی کے تنازعہ میں کل یہ تمام شکایت کیلئے ہل اسٹیشن پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ نے مہیش گائیکواڑ اور ان کے ساتھیوں پرفائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک طرف سے فائرنگ ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔

 

جملہ 6 راونڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں مہیش گائیکواڑ کے علاوہ ایک شخص بھی زخمی ہو گیا دونوں زخمیوں کو فوراً ہاسپٹلمنتقل کیا گیا۔ پولیس نے ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ کو حراست میں لے لیا۔

 

گنپت گائیکواڑکا کہنا ہے کہ انھوں نے شخصی حفاظت کیلئے فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button