تلنگانہ

کسانوں کے مسائل پر تشویش کا اظہار تر دھان کی عدم خریدی کے باعث کسان مشکلات کا شکار: کے کویتا

کسانوں کے مسائل پر تشویش کا اظہار

تر دھان کی عدم خریدی کے باعث کسان مشکلات کا شکار: کے کویتا

 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے آج لمبا دری گٹہ میں واقع سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر کویتا نے تلنگانہ کے عوام کو کارتیک پورنیماکی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ان کی مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

 

بھیگی ہوئی دھان کی خریداری نہ ہونا کسانوں کے لئے مزید پریشانی کا باعث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ینچ گاؤں کے دورہ کے بعد ضلع کلکٹر نے اس علاقے کا معائنہ کیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی اسی طرح انتظامیہ متحرک ہوگی۔کویتا نے کہا کہ اس علاقے میں کچھ چیک ڈیمس کے نقصان کی وجہ سے بالکنڈہ میں فصلیں ڈوب گئیں، مگر حکومت کسانوں کو نقصان کی تلافی کے بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں دے رہی ہے

 

۔ اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت کو اس معاملے پر گھیرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ایم ایل اے کو چاہئے کہ وہ حکومت کو جوابدہ بناتے ہوئے کسانوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔کویتا نے یاد دلایا کہ کے سی آر لکشمی نرسمہا سوامی کے عقیدت مند ہیں اور انہوں نے ماضی میں لمبا دری مندر کی ترقی کے لئے 5 کروڑ روپئے مختص کئے تھے، جس سے مندر کی تعمیر و ترقی ممکن ہوئی۔

 

تاہم خواتین کے لئے ٹوائلٹس اور چینجنگ رومز کی سہولت اب بھی درکار ہے، جب کہ گٹّہ کے نیچے واقع ایڈمنسٹریٹیو آفس کی تکمیل کے لئے 20 لاکھ روپئے کی ضرورت ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یہ رقم جاری کرے اور ساتھ ہی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے اپیل کی کہ وہ مندر کی مزید ترقی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button